734231 1702288515

ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں کے باعث آم، کپاس اور دالوں کے کھیتوں کو شدید نقصان

ویب رپورٹ :تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں کے باعث آم، کپاس اور دالوں کے کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اےکے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے باون اضلاع میں موجود ہے ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

جبکہ این ڈی اےایم بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہےاور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، 1128 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور پنجاب میں 100 ہیکٹر پر اسپرے کیا گیا۔این ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا 10، پنجاب4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی