Screen Shot 2020 06 06 at 6.17.01 PM

پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا- چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی کراچی میں پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس پھیل چکا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے،پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ اور کارکنوں نے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جوفیصلے لیے گئے ان میں ہماری خودمختاری نہیں رہی،وفاق اور ہمارا بیانیہ سب کے سامنے ہے،میں کس کو ذمہ دار ٹھہراوں.

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز پھیلنے کی ذمہ داری کسی کو تو اٹھانی پڑے گی،ڈاکٹرز چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں ان کی بات سنیں ،اگر آپ ایک وبا کے بارے میں کاروباری طبقے سے مشورہ لیں گے تو کیا ہوگا،جو ہیلتھ ایکسپرٹ اس وبا سے لڑ رہے ہیں ان کی بات سنیں ،پاکستان کے عوام کو غلط اطلاعات دی جارہی ہے،ان اطلاعات کی وجہ سے ہمارے ڈاکٹروں کی جان کو خطرہ پیدا ہوا.

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ٹیسٹ کی شرح بڑھانے پر ہے،ہمیں اپنی ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے،
وفاقی حکومت نمبرز کے ساتھ کھیل کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے شرح اموات دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، صوبہ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ لوگ صحت یاب ہورہے ہیں، پاکستان جنگ کی صورتحال میں وفاقی حکومت اپنا رویہ درست کرے.

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر آپ ذمہ داری نہیں لیتے،ٹڈی دل پر آپ خاموش ہیں ،تڈی دل کے تدارک کیلئے باتیں کیں گئی لیکن کچھ نہیں کیا گیا،ہ صورتحال رہی تو کورونا کے ساتھ ساتھ خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہوگا،وباکے دوران10 ہزار ملازمین کوبرطرف کرنے کا کیا جواز ہے ،ریاست کے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنا نا انصافی ہے ،ملازمین کی برطرفی پر ہر قانونی فورم پر جائیں گے ،