economy after coronavirus brian stauffer illustration 3 2l

کورونا وائرس سے ملکی معیشت کو اب تک 2500ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کو بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ملکی معیشت کو 2500ارب روپے کا نقصان ہوا،کورونا وائرس نے ملکی معیشت کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا .

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا حجم 440کھرب سے سکڑ کر 415کھر ب تک رہ گیا ،کورونا کے باعث معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی ،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی ،مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مد میں نقصان 3.6فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ،نئے مالی سال کےلیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.3فیصد تجویز کیا گیا ہے .

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ