5c63a437c03d4

امبیلہ چیک پوسٹ کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ

بونیر: ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹریکٹرٹرالی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، اس حادثے میں ٹوٹل 8 افراد شامل تھے جس میں 2 جاں بحق 6 میں سے 4 شدید زخمی ہوگئے، سب کا تعلق صوابی کے گاؤں دوبیان بازارگے سے ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے 2 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور زخمی مریضوں کو ڈی،ایچ،کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی