767a634d ec27 4c3e 82e7 0826ef4c389a 780x405 696x361 1

وزیرستان میں فوج کی جانب سے فرائض کی بہترین انجام دہی پر ضلعی انتظامیہ کو شاباشی اور توصیفی انعامات

وزیرستان: فوج کی جانب سے فرائض کی بہترین انجام دہی اور جرائم کے خلاف باہمی تعاون سے مشترکہ اور کامیاب کارروائیوں پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو شاباشی اور توصیفی انعامات، جی او سی میجر جنرل شاکراللہ خٹک کی جانب سے شمالی وزیرستان کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بہترین کارکردگی پر انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا،

میران شاہ میں خصوصی تقریب کے دوران میجر جنرل شاکراللہ خٹک نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جرائم کے خلاف اور امن و امان کے قیام کیلئے باہمی تعاون پر مبنی کامیاب کارروائیوں کے اعتراف میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر اور تحصیلدار غلام خان غنی الرحمان کو خصوصی انعامات و اسناد سے نوازا،

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی، ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس کرنل ضرار بلوچ بھی موجود تھے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل شاکراللہ خٹک نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مابین باہمی تعاون کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کے بہتر مفاد کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بہترین ہم آہنگی نیک شگون ہے،

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

انہوں نے اس تعاون کو ضم اضلاع میں امن کے مستقل قیام کی جانب اہم ترین مثال قرار دے دی، ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے بھی فوج کی جانب سے خصوصی تعاون پر جی او سی شاکراللہ خٹک کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ شمالی وزیرستان کی ترقی اور دائمی امن کیلئے پاک فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔