download 17 1

بنوں تاجر برادری کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان

بنوں:بنوں کی تمام تاجر برادری نے احتجاج کے طور پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کر دیا، بدھ ، جمعرات اور بروز جمعہ کوئی بھی تاجر پنجاب سے اناج نہیں لائے گا مکمل ہڑتال ہوگی،یہ اقدام کوہاٹ روڈ پر تاجر سے 32 لاکھ 49 ہزار روپے ڈکیتی کے بعد کیا گیا، انتظامیہ نہ تو ڈکیتوں کی گرفتار کررہی ہے ، تاجروں کے ساتھ کوئی رابطہ تک نہیں کیا،قومی تقریبات اور قومی آیام میں تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا لیکن بے سود، آئے روز ڈکیتی کے باعث ہمارا کاروبار متاثر ، جان و مال غیر محفوظ ہیں،آئندہ انتظامیہ کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی