Coronavirus Lockdown

ایبٹ آباد میں کورونا کی روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق

ایبٹ آباد: حکومت خیبر پختونخواہ کے ایپی ڈیمک کنٹرول اور ایمرجنسی ریلیف آڈیننس2020، سیکشن 08 اور 21 کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثنااللہ کی ہدایات پر ایسے تمام علاقے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ پایا گیا وہاں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق کیا گیا ہے۔قلندرآباد،جھگی سیداں ،کیہال ،اربن نتھیاگلی ،پی ایم اے روڈ ،متصلہ گوشت منڈیاس آرڈر کا اطلاق 24 گھنٹے کے بعد عمل میں لایا جائے گا تاکہ شہری اپنے کھانے پینیاور ضرورت کی اشیا کا انتظام کر سکیں۔ لاک ڈاون کا اطلاق فارمیسی اور راشن وغیرہ کی سہولیات پر نہیں ہوگا۔سمارٹ لاک ڈاون کا مقصد یہ ہے کہ کورونا کے پھیلاو کو ہر ممکن حد تک روکا جائے۔ اس سلسلے میں شہریوں سے گزارش ہے کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ساتھ دیں تا کہ کورونا کنٹرول کو ممکن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم