thumbs b c a79c2b952498143ba97fa5ae8e5f8490 1

نوشہرہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی ھلاکتوں کا سلسلہ جاری

نوشہرہ : ڈی ایم ایس ڈاکٹر زاہد نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایک خاتون سمیت تین زیرعلاج مریض جابحق ہوگئے۔ کورونا سے جابحق ہونے چراٹ صالح خانہ کوٹلی کلان کے 63 سالہ حاجی نیاز ولی خٹک، ڈاگی خیل نوشہرہ کلاں کے 50سالہ حق نواز اور 40سالہ پشاور کی خاتون رشیدہ کوثر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں جابحق مریضوں کی تعداد 36تک جاپہنچی۔ کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 556 اور نیگیٹو کیسز 1130 ہے۔ 1832 افراد کے ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ عالمی وباء کورونا سے نوشہرہ میں 229 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان