hqdefault 7

محکمہ بلدیات مردان کے عہدیداران کو کام کرنے سے روک دیا گیا

پشاور: محکمہ بلدیات مردان کے عہدیداران کو کام کرنے سے روک دیا گیا، کاروائی ابتدائی انکوائری مکمل ہونے پر کی گئی، ابتدائی انکوائری ڈائریکٹر ٹیکنیکل محکمہ بلدیات نے کی، معاون بلدیات کامران بنگش کے مطابق انکوائری سولرائزیشن کے 20 سکیمز میں غفلت برتنے پر ہوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مردان نے سکیمز کی BoQ خالی اپلوڈ کئے تھے، سولرائزیشن سکیمز کے لیے 08 کروڑ 58 لاکھ روپے کا ٹینڈر دیا گیا تھا، متعلقہ افسر نے ٹینڈر کھولنے کی تاریخ میں بھی رد بدل کیا،ٹینڈر کھولنے کی تاریخ 9 جون کی بجائے 08 جون کیا گیا، انکوائری کے دوران متعلقہ اہلکاروں نے موقف صحیح پیش نہیں کیا،معاون بلدیات نے غفلت برتنے والوں کے خلاف مزید تادیبی کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محکمہ کے اندر کالی بھیڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیں، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، لوکل گورنمنٹ مردان آفس کے تمام ملوث اہلکاروں کو او ایس ڈی بنانے کی ہدایت، مزید کاروائی فائنل انکوائری مکمل ہونے پر ہوگی، جہاں کہیں عوام کو شکایت ہے وہ ہمارے علم میں لے آئیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا