gulhan khan border

شمالی وزیرستان میں پاک افغان تجارت بحالی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خوشی کا اظہار

شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق غلام خان بارڈر پر پاک افغان دوطرفہ تجارت کی بحالی دونوں ممالک کیلئے نیک شگون ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل سے دوچار معیشت کو سنبھالا ملے گا، بارڈر کھلنے سے دونوں اطراف کے عوام اور تاجروں کا کاروبار مزید فروغ پائے گا،

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

غلام خان بارڈر پر ٹریڈ کو مزید سہل بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ فوج کے ساتھ مل کر تاجر برادری کو آسانیاں فراہم کرتا رہے گا، غلام خان بارڈر پر ایس او پی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہاہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ