لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کا طورخم میں قومی اراضی پر قبضہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

لنڈی کوتل:دھرنے میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، قومی مشران اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، مقررین کے مطابق طورخم میں قومی اراضی پر قبضہ نامنظور ہے، قومی اراضی کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ کر چکے ہیں، حکام معاہدے کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں،

طورخم میں قومی اراضی پر کام بند کیا جائے،طورخم میں قومی اراضی سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے، قومی اراضی پر کسی صورت قبضہ نہیں ہونے دینگے، حکومت قوم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری کریں، قومی اراضی کو خالی کیا جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو طورخم سرحد پر نہ ختم ہونے والی احتجاجی دھرنا دینگے۔