خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 115 ہوگئی

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوے ہیں، صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 935 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 337 نئے کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 ہزار 115 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 277 مریض صحت یاب، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 12626 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار29 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 453 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے اور 106 افراد متاثر ہوئے ہیں۔