ڈی آئی خان بنوں روڈ پر ڈائیو بس اور ٹرک کے درمیان تصادم – ڈرائیور جاں بحق تین افراد زخمی

لکی مروت:ڈی آئی خان بنوں روڈپر پیزو کے قریب نیازی ڈائیو بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق، تین افراد شدید زخمی، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا  ایمبولینس، میڈیکل ٹیم اور ڈیزاسٹر وہیکل موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے  حادثے میں زخمیوں کو موقعہ پرابتدائی طبی امداد دی، ہسپتال ذرائع کے مطابق تشویشناک حالت میں زخمیوں کو DHQ لکی مروت منتقل کردیا گیا۔