Screen Shot 2020 06 29 at 3.03.34 PM

پاکستان اسٹاک ایکس چینج دہشت گرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کا ہاتھ ہے- ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں آج کے پاکستان اسٹاک ایکس چینج دہشت گرد حملے کےبعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 10بج کر2منٹ پر 4دہشت گرد گاڑی میں آئے،10بج کر10منٹ پر کارروائی ہوگئی،8منٹ میں 4دہشت گرد مار دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

دہشت گردوں نےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی،کارروائی میں ایک پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے،رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،10بج کر10منٹ پر کارروائی ختم ہوگئی.

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عمارت میں موجود شہریوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے ، دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے ،بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کی فرسٹیشن آپ کے سامنے ہے.

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے.