اسسٹنٹ کمشنر تنگی کی رات کے وقت مضر صحت گڑ گھانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چارسدہ: اسسٹنٹ کمشنر تنگی شہریار محمود کی رات کے وقت مضر صحت کیمیکل سے بنے گڑ گھانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک فیکٹری سے چینی کی بوریاں اور کیمیکل برآمد۔ مضر صحت کیمیکل گڑ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، کئی گڑ گھانیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

چھاپوں کے دوران گڑگھانیوں سے متعدد افراد گرفتار، گرفتار افراد کے خلاف پرچے درج کرلئے گئے ہیں۔
کریک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ کی خصوصی ہدایت پر کی گئی