ایف بی آر نے اپنے جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں دن کے تین بجے تک 411 ارب روپے جمع کر لئے ہیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے جون کے ہدف 398 ارب روپے کے مقابلے میں دن کے تین بجے تک 411 ارب روپے جمع کر لئے ہیں ۔ اس مالی سال کے نظر ثانی شدہ 3907 ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر کے جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم 3957 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے ۔ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گراس ریونیو کی مد میں 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ کرونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے ایک قابل ستائش کارکردگی ہے ۔