سرکاری ملازمین کانتخواہوں میں عدم اضافے کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور:مختلف سرکاری ملازمین کا بجٹ میں تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف خیبر پختون خواہ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی۔احتجاج میں پرائمری اسکول کے اساتذہ، بلدیہ کے ملازمین اور کلرک شامل تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔صوبائی حکومت نے ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے ۔حکومت مہنگائی پر قابو نہیں سکتی اور نہ ہی تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے ۔صوبائی بجٹ مراعات یافتہ طبقے کے لئے ہیں ۔