govt taking steps for betterment of journalist community shibli faraz 1588572792 5711

بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا-وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹپیغام میں کہا کہ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ41 ووٹ کی اکثریت سے بجٹ منظوری واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی عمران خان کی قیادت میں متحد و یکجا ہیں۔اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب