gun

پولیس اسٹیشن پشتخرہ کی حدود میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

پشاور : ابتدائی تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل تھانہ پشتخرہ کی حدود باڑہ گیٹ کے قریب ریاض حسین ولد نیاز محمد کا اپنے بھائی صادق حسین کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران ملزم فریق صادق حسین نے فائرنگ کی ہے جن کی فائرنگ سے مختیار ریاض ولد نیاز محمد، حسین ولد خیر محمد، سجاد ولد غلام نبی سمیت تین راہگیر نور اکبر ولد سید اکبر، فرہان ولد فرقان اور عمیر ولد شاہ جی لگ کر زخمی ہو چکے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فرہان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ملزم فریق واردات کے فورا بعد فرار ہو چکا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری