ایل پی جی مزید مہنگی کر دی، نئی قیمت 114 روپے کلو مقرر

ایل پی جی کی قیمت چار روپے فی کلو اضافے کے ساتھ نئی قیمت 114 روپے مقرر کر دی گئی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے پالیسی کا از سرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت 54372 سے بڑھ کر 57757 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت 340 ڈالر سے بڑھ کر550 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ سوئی سدرن کا جامشورو جوائنٹ وینچر سے پروسیسنگ معاہدہ ختم ہونے سے بھی قیمتوں پراثر پڑا ہے، معاہدہ ختم ہونے سے گیس کی طلب اور رسد میں 300 میٹرک ٹن یومیہ کا فرق سامنے آیا ہے۔