‏شوگر کمیشن :سپریم کورٹ کا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ‏شوگر کمیشن کی سفارشات پر کارروائی روکنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی،سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا،

چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ 2 جولائی کو سماعت کریگا،وفاقی حکومت نے شوگر کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد روکنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔