پشاورکے اندرون شہر رہائشی علاقے میں شراب کی فیکٹری سیل

پشاور۔ اندرون شہر رہائشی علاقے میں شراب کی فیکٹری سیل، شراب کی فیکٹری کرائے کے مکان میں قائم کی گئی تھی، کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار، ملزم آصف اور حیدر اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزمان اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو بھی دیسی شراب سپلائی کرتے تھے،

ملزمان کے قبضے سے 252 لیٹر شراب، 27بوتل پیک شدہ شراب، سینکڑوں خالی بوتل سمیت تین کلو گرام چرس بھی برآمد، کارروائی کے دوران شراب بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں،

ڈی ایس پی اختراز خان کے مطابق شراب کے بنانے میں الکوحل کے پرسنٹ ایج کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا تھا جس سے استعمال کرنے والوں کے جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، کارروائی تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کی ہے۔