کرونا وائرس، ٹڈی دل: خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس شروع،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی اجلاس میں موجود،

اجلاس میں صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ سےمتعلق اقدامات اور کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ٹیسٹوں کی استعداد، سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، طبی سہولیات اور بیڈز کی تعداد بڑھانے سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،

صوبہ میں ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ، ممکنہ نقصانات کا تخمینہ اور تدارک،فصلوں کو محفوظ بنانے سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی،ایپکس اجلاس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور دیگر سول  و عسکری حکام نے شرکت کی۔