54006180 303

تہران کا ہسپتال زور دار دھماکے سے گونج اُٹھا، دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ گئی

ویب ڈیسک:ایران کے دارالحکومت تہران کا ہسپتال زور دار دھماکے سے گونج اٹھا،دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں،دھماکے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں سے سات کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ،،جبکہ دیگر سات زخمیوں کا علاج جاری ہے،

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

تہران کے فائربریگیڈ انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پانچ منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر پیش آیا، آگ آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے کے باعث لگی، تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور