Wapda 1

ہنگو میں واپڈا ملازمین کا بجٹ میں تنخواہوں کا اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو:واپڈا ملازمین کا بجٹ میں تنخواہوں کا اضافہ نہ کرنے کے خلاف واپڈا ہاوس ہنگو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے، واپڈا کی نجکاری نامنظور ہے 15 جولائی تک روزانہ دو گھنٹے علامتی ہڑتال ہوگا،

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو 15 جولائی میں پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے، مظاہرے میں صوبائی وائس چئیر مین یونس شاہ ، کوہاٹ ڈویژن کے چئیر مین داود جان ، چئیرمین کے ایچ ایس ہنگو ڈویژن جاوید حسین بنگش ، جنرل سیکرٹری ہنگو ڈویژن فرح سیر کی قیادت میں ہوا،

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

مظاہرین نجکاری نامنظور ، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔