Peshawar Announces Matric Date sheet For Final Exam 2020

خصوصی بچوں کیلئے پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا بڑا اقدام

پشاور: اجمل وزیر کے مطابق خصوصی بچوں کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے آئندہ تعلیمی سیشن کے امتحانات پشاور بورڈ کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے پہلے خصوصی بچوں کے امتحانات وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر نگرانی ہوتے تھے،

خصوصی بچوں کو تعلیم اور دیگر ضروری ٹریننگ فراہم کی جائے گی تا کہ ملک کی ترقی میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں،خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس وقت تین ہزار تین سو خصوصی بچے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہیں،

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع

خصوصی بچوں کے امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریں گی، صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو سایئکلوجیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے،صوبے کے 34 ہزار سکولوں میں ایک ایک ٹیچر کو محکمہ صحت کے تعاون سے سائیکلوجیکل ٹریننگ دی جائی گی،

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

فیصلہ کا مقصد بچوں کو نفسیاتی طور پر مضبوط بنانا اور انکو نفسیاتی دباو سے نکالنا ہے،موجودہ حالات میں یہ سود مند ثابت ہوگا، تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو بچے کے نفسیات سمجھنے میں آسانی ہوگی، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرنگرانی اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔