5a8a60f5baf14 1

مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک واقعے پر اداکارہ مہوش حیات بھی چپ نہ رہ سکیں

کراچی: تمغہءامتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات مہوش حیات بھارتی بربریت کیخلاف پھٹ پڑیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پر مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے، گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا،

تفصیلات کے  مطابق  بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا بھارتی فوج کی جارحیت کے سامنے چپ کیوں ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاﺅن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے

نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا،

اس افسوسناک واقعے پر اداکارہ مہوش حیات بھی چپ نہ رہ سکیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھیں۔ مہوش حیات نے کہا دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے، ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو روکنا ہوگا، کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں،

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے شخص کی شناخت بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول اپنے نواسے کو لے کر سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں ماردیں،

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں، اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کس طرح چپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور بھارتی افواج کو معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر جارحیت اور بربریت کی اجازت دے سکتی ہے،

انہوں نے لکھا کہ ’ہم کب تک سچائی سے منہ موڑے اپنی آنکھیں بند رکھیں گے، اس بربریت کے خاتمے کی ضرورت ہے کیونکہ کشمیریوں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے،

واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ پر کچھ تصویریں موجود ہے جس میں ایک چھوٹا، تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔