download 4 4

بنوں میں خلیفہ گل نواز ہسپتال میں بھرتی اور تعیناتی میں اقرباء پروری اور رشوت لینے پر نئی بھرتیوں پر پابندی

بنوں:خلیفہ گل نواز ہسپتال میں بھرتی اور تعیناتی میں اقرباء پروری اور رشوت لینے پر نئی بھرتیوں پر پابندی، محکمہ صحت کی طرف سے نئی بھرتیوں پر پابندی کا اعلامیہ جاری، چیئرمین بی او جی پر حالیہ بھرتیوں میں اقرباء پروری ، غیر قانونی اور پسند ناپسند کی بنیاد پر بھرتی و تعیناتی کا الزام ہے، بورڈ آف گورنرز نے اب دوبارہ 130 نرسز کو بھرتی کرنا تھا،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں فائرنگ سے نوجوان زخمی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے  چیئرمین بی او جی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا، پابندی کا اعلامیہ ڈاکٹرز ، کلاس فور ، کلرکس اور نان کلرکس سمیت نرسز اور تمام سٹاف پر لاگو ہوگا، اعلامیہ کے مطابق آئندہ کے احکامات تک خلیفہ گل نواز ہسپتال میں کسی قسم کی بھرتی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال،کمراٹ میں برفباری