Screen Shot 2020 07 03 at 5.21.25 PM

پاکستان کی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،قومی سلامتی سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اجلاس میں شریک.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فضائیہ اور بحریہ کےسربراہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک.

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

اجلاس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی سےمتعلق بات چیت، اجلاس میں قانون نافذکرنےوالےاداروں کوخراج تحسین پیش کیاگیا.

پاکستان کی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،شرکاکااتفاق

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے ،سرحدوں کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے.