ملک بھر میں کورونا کا وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 225,283 ہو گئی

اسلام آباد: ملک  میں گزشتہ 24گھنٹے میں مزید3ہزار387افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق، کیسز کی تعداد2لاکھ25ہزار283ہوگئی، مزید68افرادجان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4ہزار 619ہوگئی،

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد متاثرہ مریضوں سے کہیں زیادہ ،اب تک  ایک لاکھ 25ہزار 94افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔