اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نے مندر کی تعمیر کے معاملے کی حساسیت اور مذہبی و سیاسی حلقوں کی جانب سے آنے والے ردعمل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.
اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے بعد ہندو برادری کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کرینگے ۔ اس حوالے سے تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوگا۔