images 2 7

ایم ڈی بیت المال عون عباس کا جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ

جنوبی وزیرستان: پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس نے دورہ جنوبی وزیرستان وانا کیا،30سال بعد بیت المال کے ضلعی دفتر کا افتتاح بھی کردیا،معذوروں میں چیکس اور ویل چیئرز بھی تقسیم کئے گئے،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا میں مختلف کالجز پرنسپلوں کے ساتھ ایم او یوز کو بھی سائن کئے گئے جس میں گورنمنٹ کالج وانا،گورنمنٹ گرلز کالج وانا،دو ایف سی،لدھا کالج اور سام کالج بھی شامل تھے،

اس دورے میں خیبر پختونخواہ بیت المال کے ڈائیریکٹر لال باچا،ڈائیریکٹر بیت المال اسلام آباد ڈاکٹر ظفر، ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر شہاب الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم شاہ اور پولٹیکل نائب تحصیلدار علاوالدین وزیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے ایم ڈی کے سامنے مطالبات پیش کئے۔اس سلسلے میں بیت الما ل انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا میں ایک پروقار تقریب کا اہتما م کیا تھا جس میں قبائلی عمائدین، زعماء اور معذوروں نے شرکت کیں،

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دو دستکاری سنٹر ز بنانے کا اعلان کیا جس میں کل 240بچے داخل کئے جائیں گے اور ایک ایک بچے کو 50ہزار تک لون بھی دیا جائیگا جبکہ اس کے علاوہ زیادہ تر طلباء کو سکالرشپس بھی دئیے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ اس دو سنٹرز میں ایک وانا میں قائم کیا جائیگا اور دوسرا مکین میں قائم کیا جائیگا اور یہاں بچے کو بہترین ٹریننگ دیکر نئے کورس پڑھائیں گے اور ساتھ ساتھ انکو وظیفہ بھی دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ پرائم منسٹر عمران خان کا وژن ہے کہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کوترجیحی بنیادوں پردور کیا جائیگا تاکہ ضم ہونے کے ثمرات آپ لوگوں کو گھر کی دہلیز پر مہیا ہو،

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

اسلام آباد سے میرا یہاں آنا دلی خواہش تھا تاکہ میں آپ لوگوں کے مسئلے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔انہوں نے کینسر مریضوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے بیت المال کی جانب سے 6لاکھ تک خرچہ بھی اٹھانے کا اعلان کردیا،

ملک رحمت اللہ نے ایم ڈی کو قبائلی روایتی پگڑی بھی پہنائی اور انکا خصوصی شکریہ شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کا دورہ جنوبی وزیرستان وانا انتہائی کامیاب رہا اور معذوروں کے مسائل سن کر حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔