اسلام آباد: وزیراعظم کا این سی او سی کا دورہ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کچھ دیر بعد این سی او سی آفس پہنچیں گے،وفاقی وزرا،معاونین اور اعلی عسکری حکام وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،اسد عمر اور این سی او سی حکام وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے ،
چاروں صوبوں میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،وزیر اعظم کو این سی او سی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی،وزیر اعظم کی زیر صدارت کوروناصورتحال پر اجلاس بھی ہوگا،این ڈی ایم اے محکمہ صحت کے حکام بریفنگ دیں گے۔