koshal medis 750x430 1

سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار شخص انتقال کر گیا

ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار 74 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں انتقال کر گیا،سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے۔ پولیس نے کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،خیال رہے کہ 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں،کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات