logo 27

مشرقیات

طلق بن حبیب کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابوالدردا کو کسی نے آکر خبر دی کہ آپ کا مکان جل گیا ہے۔ حضرت ابو الدردا نے بڑی بے فکری سے فرمایا کہ ہرگز نہیں جلا۔
حق تعالیٰ جل جلالہ ہرگز ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ میں نے رسول اقدسۖ سے سنا ہے کہ جو شخص یہ کلمات شروع دن میں پڑھ لے تو شام تک اس کوکوئی مصیبت نہ آئے گی اور جو شخص شام کو پڑھ لے تو صبح تک اس پر کوئی مصیب نہ آئے گی۔
(بعض روایات میں ہے کہ اس کے نفس میں، اہل وعیال اور مال میں کوئی آفت نہیں آئے گی)
اور میں یہ کلمات صبح پڑھ چکا ہوں تو پھر میرا مکان کیسے جل سکتا ہے؟
پھر لوگوں سے کہا آؤ چل کر دیکھو۔ سب کیساتھ چل کر مکان پر پہنچے تو یکھتے ہیں کہ محلے میں آگ لگی تھی اور آپ کے مکان کے چاروں طرف کے مکانات جل گئے، لیکن آپ کا مکان باوجود اس کے کہ درمیان میں تھا، محفوظ رہا وہ دعا یہ ہے:
”ترجمہ” اے اللہ جل جلالہ!
تو ہی میرا رب ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں، تجھی پر میں کامل بھروسہ کرتا ہوں اور تو عرش کریم کا رب ہے، جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور جس کام کو وہ نہ چاہے، وہ ہرگز نہیں ہوتا۔
برائی سے بچنے کی طاقت وہمت اور نیکی کرنے کی قوت وتوفیق صرف اللہ کی جانب سے ہوتی ہے جو بلند وبرتر اور باعظمت ذات ہے۔
میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور بے شک اس نے کائنات کی ہر ایک چیز کو اپنے علم کے احاطے میں لیا ہوا ہے۔
اے اللہ جل جلالہ!
میں اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور ہر ذی روح کے شر سے بھی جس کو تونے اس کے پیشانی کے بالوں سے مضبوط گرفت میں لیا ہوا ہے۔
بے شک میرے رب کی راہ ہی صراط مستقیم ہے”۔
(دلائل النبوة، للبیہقی، الدعاء للطبرانی، عمل الیوم واللیة ابن السنی)
٭٭٭٭

مزید پڑھیں:  بجلی کے سمارٹ میٹرز کی تنصیب