b3565911 64f1 43be 8414 9531609c17d9

پاک فضائیہ کا عظیم فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم کو خراج عقیدت

اسلام آباد: پاکستان کے بہادر سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ان کے یوم ولادت پر ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی، 6 جولائی 1935 کو کلکتہ میں جنم لینے والے محمد محمود عالم کا خاندان قیام پاکستان کے وقت مشرقی پاکستان منتقل ہو گیا تھا،

ملکی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سر شار عالم نے 1953 میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، جنگ ستمبر میں سکواڈرن لیڈر عالم دشمن کے لیے پیام اجل ثابت ہوئے، انہوں نے  7ستمبر 1965 کو ایک مشن کے دوران پانچ بھارتی جہاز گرا کر ایک نا قابلِ فراموش کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے اس جنگ میں مجموعی طور پر بھارت کے نو طیارے تباہ کیے اور دو کو جزوی نقصان پہنچایا، ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں دو مرتبہ ستارہء جرآت سے نوازا۔ عالم کا شمار ان غازیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاک فضائیہ کو دشمن پر واضح برتری دلوائی اور قومی پرچم کو سربلند رکھا،

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔