ایس ایس پی آپریشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

پشاور۔ ایس پی سٹی منصور امان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی وائرل ہونے والی ویڈیو کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سے بھی معلومات حاصل کرے گی۔ کمیٹی تمام پبلک مقامات اور پارکس کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی سفارشات پر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تفریحی مقامات کو ہر حالت میں نشے سے محفوظ رکھنا ترجیحات میں شامل ہے۔ آئس کے خلاف پہلے ہی سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 634 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ درج مقدمات کی روشنی میں 721 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 33 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے آئس کے بارے میں خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔