قبائلی اضلاع میں موبائل سروس اورنٹرنیٹ کی فراہمی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پرمنظور

پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس میں قبائلی اضلاع میں موبائل سروس اورنٹرنیٹ کی فراہمی سے متعلق قراردادمتفقہ طورپرمنظور کر لیا گیا، قراردادآذادرکن صوبائی اسمبلی میرکلیم وزیر نے پیش کی ، آن لائن کلاسزکے باعث قبائلی اضلاع کے طلبا کلاسزلینے سے محروم ہیں، قبائلی اضلاع کے تمام علاقوں کو موبائل نیٹ ورک اورانٹرنیٹ کی سہولت ہنگامی بنیادوں پر دی جائے ۔