dc Cover 6qsh5g7tg5s50b3ge3eet0ucu3 20200406123506.Medi  1

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار839 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید 77 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اب تک وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 34 ہزار 957 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزار چھ سو اکانوے افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ چونتیس ہزار 509 ہوگئی ہے اس دوران24 ہزار577 ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

پنجاب میں82ہزار669،سندھ میں96ہزار236، خیبرپختونخوا میں28ہزار236، بلوچستان میں 10ہزار841،اسلام آباد میں13ہزار557، گلگت بلتستان میں ایک ہزار587 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار383 مریض ہیں۔

اس وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار839 تک پہنچ گئی ہے۔