EcTMic6XYAEPTdL

وطن کے دفاع کیلئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا-آرمی چیف

راولپنڈی : کارگل کی جنگ کے ہیرواورنشان حیدرکااعزازحاصل کرنے والے حوالدارلا لک جان شہید کا اکیسواں یوم شہادت آج اُن کے آبائی گائوں غذر گلگت بلتستان میں منایاجارہا ہے۔

اس موقع پرفاتحہ خوانی کی تقریب منعقدہو گی اورپاکستان کی علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے تحفظ پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

ادھرکارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیرخان شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کے آبائی گائوں نواںکلی صوابی میں بھی ایک تقریب منعقد ہوگی۔
کیپٹن کرنل شیرخان اورحوالدارلالک جان نے انیس سوننانوے میں کارگل کی جنگ کے دوران کنٹرول لائن کے گلتری سیکٹرمیں جام شہادت نوش کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کارگل کی جنگ کے ہیروزکیپٹن کرنل شیرخان اور حوالدارلالک جان کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہدا ء نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ مادروطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا۔قوم کوملکی دفاع کے لئے اپنے دلیربیٹوں کی بہادری اورغیرمتزلزل وفاداری پرفخرہے جنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔