53679330 303

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 237489ہو گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوراب یہ تعدادایک لاکھ چالیس ہزارنوسوپینسٹھ ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوہزار نو سو اَسی افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 37 ہزار489 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان

پنجاب میں83ہزار559،سندھ میں97ہزار626، خیبرپختونخوا میں28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919،اسلام آباد میں13ہزار650، گلگت بلتستان میں ایک ہزار595 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار419 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں:  مودی کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ، کارروائی کا مطالبہ

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید 83افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد چار ہزار922 ہوگئی ہے۔ اس دوران21 ہزار951 کوروناٹیسٹ کئے گئے۔