2985032

پاکستان، چین اور افغانستان کورونا وبا کے خلاف تعاون، افغان امن اور مفاہمتی عمل اور سہ فریقی تعاون پرمتفق

پاکستان، چین اور افغانستان نے کورونا وبا کے خلاف تعاون، افغان امن اور مفاہمتی عمل اور سہ فریقی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے چین افغانستان پاکستان نائب وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں کیا گیا جو کہ منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ، چین کے نائب وزیر خارجہ Luo Zhaohui اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرویس  NAB نے مشترکہ طور پر مذاکرات کی صدارت کی۔
تینوں فریقوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔ کورونا کی عالمی وبا کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کے قائدانہ کردار میں مدد کرے۔ وبا کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور خطے اور باہر کی دنیا میں عوامی تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرے۔
چین اور پاکستان نے بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار کرنے کیلئے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو تیز کرنے میں افغان حکومت اور متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو سراہا اور تشدد میں کمی اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا۔
افغانستان اور پاکستان نے مذاکرات کو مزید مستحکم کرنے اور امن و یکجہتی کیلئے افغانستان پاکستان لائحہ عمل پر موثر عملدرآمد کے ذریعے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
تینوں فریقوں نے دہشت گردی کی ممکنہ لہر سے بچنے کیلئے افغانستان سے منظم، ذمہ دارانہ اور حالات کی مناسبت سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس