مایا علی نے اپنی ماں کو “سُپرویمن” کا خطاب دیدیا

ویب ڈسک : اداکارہ مایا علی نے والدہ کی سالگرہ پر انہیں اپنی سپرویمن قرار دیتے ہوئے خوبصورت الفاظ میں اپنے جذبات کااظہارکیا ہے۔

انسٹا پر مایا نے والدہ کو گلے لگائے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں سالگرہ کا کیک بھی ان کے سامنے رکھا ہے۔

پوسٹ کے آغاز میں مایانے لکھا “ہیپی برتھ ڈے پیاری اماں، میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے لیکن جب آپ کی بات آتی ہے تو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں”۔

اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں والدہ کی ہمت وحوصلےکوسراہتے ہوئے لکھا “آپ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا،

خصوصا میرے بدترین اوقات میں جب میں اپنی ہمت کھوتی ہوں اور آپ مجھے بتاتی ہیں کہ مجھے ہمت نہیں ہارنی۔ بابا کے انتقال کے بعد آپ ہمارے لیے والد بنیں اور ہماری حفاظت کی جب ہم تقریبا سب کھو چکے تھے لیکن میں جانتی تھی کہ میرے پاس آپ ہیں”۔

والدہ کو اپنی “سپرویمن” کہنے والی مایا نے ان کی خوشیوں اور طویل عمری کیلئے دُعائیہ کلمات لکھے۔