وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد آئسولیشن ہسپتال اورمریضوں کے علاج کے مرکز کا افتتاح کردیا۔

ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدیدسہولتوں سے آراستہ ہسپتال ریکارڈچالیس دن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔

ہسپتال میں اضافی ضروریات ہوں گی اوراس سے وفاقی دارالحکومت کے دوسرے ہسپتالوں پردبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج سے یہ باقاعدہ آپریشنل ہو گا۔

آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر(IHITC) ہسپتال اسلام آباد پانچ وارڈوں پر مشتمل ہے جس میں ایک آئی سی یو، دو جنرل وارڈز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ شامل ہے۔