5e74c55c2ee77

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے عیدالاضحی سادگی سے منانے کی اپیل اور انتظامیہ سے عید پر حفاظتی اقدامات پرسختی سے عمل درآمدکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے موقع پرکوروناسے نمٹنے کے لئے قواعدوضوابط اور تمام تر حفاظتی اقدامات پرسختی سے عمل درآمدکی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ملک میں کوروناکی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس وباء پرقابوپانے سے متعلق اقدامات کے مثبت نتائج پراطمینان کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس وباء پرقابوپانے کے لئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے انتظامی اقدامات کومزیدموثربنایاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

انہیں بتایاگیاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پربھی بوجھ کافی حد تک کم ہواہے۔
اجلاس کومزیدبتایاگیاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی مخصوص سہولتوں سے آراستہ بستروں کی تعدادپندرہ سوتک بڑھادی گئی ہے اورآئندہ چندروزمیں ان کی مجموعی تعداد پچیس سوہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

وزیراعظم کواس موقع پر موجودہ صورتحال ،علاقائی منظرنامے،سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے موثرنتائج ،کوروناکے مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اوربستروں اور عیدالاضحی اورمحرم الحرام کے موقع پرکوروناکی وباء کاپھلائوروکنے کے لئے حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔