15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے- وفاقی وزیر برائے تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھل جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کی جائیں گی۔