PEF Schools 01

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ سکول پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور:محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا وبا میں ایس او پیز کے ساتھ ڈبل شفٹ سکول پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم سے اراستہ کرنا ہے، ‫ڈبل شفٹ سکول پروگرام کے لئے تمام ضلعی تعلیمی افسران کا اہم اجلاس 16 جولائی کو طلب

مزید پڑھیں:  صحت اصلاحات تیار، کابینہ نہ ہونے سے معاملہ رکا ہوا ہے، سرفراز بگٹی

محکمہ تعلیم کی جانب سے ضم اضلاع کے علاوہ تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ ارسال

ویڈیو لنک کے زریعے تمام ڈی ای اوز سیکرٹری تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت یقینی بنائے، مراسلہ

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد صوبے میں سکول سے باہر بچوں کی اعداد و شمار کا تعین کرنا ہے،اجلاس میں ان سکولوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں گنجائش سے زیادہ بچے ہونگے.ڈسٹرکٹ انرولمنٹ ٹارگٹ اور ڈبل شفٹ والے سکولوں کی نشادہی بھی ایجنڈے میں شامل، مراسلہ

مزید پڑھیں:  لکی مروت، طارق سعید کا چھاپہ، تتر خیل ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت پورا عملہ معطل