b7356d67 3ae8 46c7 aaa1 6dc20ffdfef4

15 سال قبل لاپتہ ہونے والا لڑکا: کیا واقعی ہی یاسر منصف ہے

ایبٹ آباد: بیرنگلی15 سال قبل لاپتہ ہونے والا یاسر منصف. عدالت نے حقیقی والدین کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دئے.

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق۔بیرنگلی دب کے رہائشی منصف کے 15 سال قبل 2 بچے پر سرار طور پہ لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک کو 15 سال بعد بیرنگلی گاؤں میں کباڑ اٹھاتے دیکھا گیا اور اس کی پہچان کی مگر لڑکا خود کو افغانی کہلواتا ھے جو افغان خاندان کے ساتھ ہری پور میں رہتا ھے کباڑ اٹھانے کا کام کرتا ھے ماں نے جب گاؤں میں اپنے لال کو دیکھا تو پہچان گئی بچپن میں یاسر کو سر پہ شدید چوٹ لگی تھی جس کا نشان بھی سر پہ موجود ہے.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

دوسری طرف افغان فیملی یاسر کو اپنا بیٹا کہتی ھے جس پہ بگنوتر پولیس نے لڑکے کو مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے لڑکے کا ڈی این اے کرانے کا حکم صادر فرمایا ھے جس کے بعد حقیقی والدین کا پتہ چلے گا.

زرائع کے مطابق لڑکا گاؤں کی زبان اور ھندکو بولتا ھے پشتو پہ مکمل عبور نہیں رکھتا.