پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہو گا

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری۔ دو مراحل پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا ،

ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکز پر پیر سے ہفتہ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔