چند کرپٹ اور غلط پولیس اہلکاروں و افسران کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے- آئی جی ثناء اللہ عباسی

ہنگو: ائی جی کے پی کے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ہنگو کا دورہ۔ صوبہ بھر کے پولیس کو برابر کے حقوق ملیں گے آئی جی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ہنگو پی ٹی سی میں ہاسٹل افتتاح کے موقع پر گفتگو۔ پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ بہتر ہونا چاہئے۔ عوام کے ساتھ غلط رویہ رکھنے والے پولیس اہلکاروں و افسران کا پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ چند کرپٹ اور غلط پولیس اہلکاروں و افسران کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے۔
آئی جی ثناء اللہ عباسی نے نئے پولیس لائن ہنگو ،پی ٹی سی ہاسٹل کے افتتاح کئے اور تھانہ سٹی ہنگو کا سنگ بنیاد رکھا۔ آئی جی کے افتتاحی تقریبات کے موقع ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ، ڈی سی ہنگو منصور ارشد خٹک، ڈی پی او شاہد احمد خان ، ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان بھی موجود تھے ۔